گلوسٹرشائر

خوش قسمت بچہ پاکستانی 69ارب 30کروڑ روپے کا مالک بن گیا

EjazNews

جنوب مغربی انگلینڈ میں خوش قسمت بچے کی قسمت کھل گئی اور وہ315 ملین ڈالرز ( 69 ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے)کا مالک بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوسٹرشائر نامی جنوب مغربی کائونٹی میں یہ بچہ 40 بیڈ کے مینشن کا وارث ہے۔ڈیوک آف بیفورٹ ٹائٹل بیڈمنٹن اسٹیٹ اور 315 ملین برطانوی پائونڈ(69 ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے)کا وارث ہے۔بوبی اور اس کی بیوی لوسی یارکی۔لانگ کی خبریں برطانوی میڈیا میں سامنے آئیں اور ان کے بچے کی خبر پھیل گئی۔

69 سالہ ڈیوک آف بیفورٹ نے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں اب پہلی بار دادا بن چکا ہوں۔بوبی اور لوسی نے اپنی شادی خاندان کے 52 ہزار ایکڑ پر بنے40 بیڈ والے گلوسٹر شائر مینشن پر پچھلے سال منائی تھی۔یہاں شہزادہ چارلس،ولیم اور ہیری پولو کھیلنا پسند کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  پٹریوں کے بغیر دوڑنے والی ٹرین

اپنا تبصرہ بھیجیں