bangladesh

پائیدار ترقی میں بنگلہ دیش نے جنوبی ایشیاء کے کن ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

EjazNews

پائیدار ترقی میں بنگلہ دیش اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 3 ممالک میں شامل ہوگیا۔بنگلہ دیش پاکستان، بھارت اور افغانستان کو پیچھے چھوڑ کر جنوبی ایشیائی خطے میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

پائیدار ترقیاتی رپورٹ 2021 کے مطابق بنگلہ دیش اور دو دیگر ممالک یعنی افغانستان اور کوٹ ڈیو اور نے2015 میں 2030 عالمی ایجنڈے کو اپنانے کے بعد سے SDGs انڈیکس اسکور میں سب سے زیادہ ترقی کی ہے۔

یہ رپورٹ پائیدار ترقیاتی حل نیٹ ورک (ایس ڈی ایس این) کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس ڈی جیز پر مشرقی اور جنوبی ایشیاء نے دونوں 2010 سے اور 2015 میں اہداف کو اپنانے کے بعد سے کسی بھی دوسرے خطے کی نسبت زیادہ ترقی کی ہے۔ اس کے برعکس تین ممالک جن میں سب سے زیادہ تدریجی انحطاط آیا ہے وہ وینزویلا ، ٹوالو اور برازیل ہیں۔ تاہم 2015 میں ایس ڈی جیز کو اپنانے کے بعد پہلی بار عالمی اوسط ایس ڈی جی انڈیکس اسکور کم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دو بدو کی کیفیت ختم : جو بائیڈن جنوری میں اقتدار سنبھالیںگے

رپورٹ میں بنگلہ دیش 2021 ایس ڈی جی انڈیکس میں مجموعی اسکور 63.5 کے ساتھ 109 ویں نمبر پر ہے۔ فن لینڈ 85.9 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ پہلی پانچ پوزیشنوں میں چار دیگر ممالک سویڈن (85.6)، ڈنمارک (84.9)، جرمنی (82.5) اور بیلجیئم (82.2) ہیں۔ جنوبی ایشیاء میں بھوٹان (70) پچھترہویں، مالدیپ (69.3) اناسی، سری لنکا (68.1) ستاسی، نیپال (66.5) چھیانویں، بھارت (60.1) ایک سو بیس، پاکستان (57.7) ایک سو انتیس اور افغانستان (53.9) ایک سو سینتیسویں نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں