lady_Doctore

16 لیڈی ڈاکٹر ز کی پرنسپل ویمن میڈیکل آفیسر کے عہدے پر ترقی

EjazNews

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے 16 ایڈیشنل پرنسپل ویمن میڈیکل آفیسرز کوگریڈ 20 میں ترقی دے کر مختلف ہسپتالوں میں پرنسپل ویمن میڈیکل آفیسر تعینات کر دیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر من سلویٰ سہیل بٹ جناح ہسپتال لاہور، ڈاکٹر سیمی تاج جناح ہسپتال لاہور، ڈاکٹر ریحانہ رشید ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا، ڈاکٹر شگفتہ وسیم ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال، ڈاکٹر نازش نسیم بٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ، ڈاکٹر نوید انجم نشتر ہسپتال ملتان، ڈاکٹر رخسانہ حمید انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور، ڈاکٹر روحی جبار علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور، ڈاکٹر شازیہ بٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ ڈاکٹر تسنیم کوثر قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور، ڈاکٹر عظمیٰ حمید جناح ہسپتال لاہور، ڈاکٹر روبینہ چوہدری گنگا رام ہسپتال لاہور، ڈاکٹر نبیلہ طارق نشتر ہسپتال ملتان ، ڈاکٹر نورین روحی سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور، ڈاکٹر راحیلہ محمود بٹ  سروسز ہسپتال لاہور اور ڈاکٹر راحیلہ نواب پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں تعینات کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فنانسنگ کی سہولت سے تنخواہ دار طبقے کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوگا:وزیراعظم

9 اپریل کو ریٹائر ہونے والی سابق ایڈیشنل ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کنیز فاطمہ رضوی کو بھی ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل سے پرنسپل ویمن میڈیکل آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں