Petroal

حکومت نے ایک بار پھر پٹرول کی قیمتیں بڑھا دیں

EjazNews

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ شیئر نگ میں لکھا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہوا، بھارت میں ایک ماہ میں 17 بار اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں پچھلے ڈھائی مہینوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔

شہباز گل نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں لگاتار اضافے کے سبب اوگرا نے قیمتوں میں 4 روپے تک اضافہ کی تجویز دی تھی لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے اضافے کی منظوری دی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن بھی جاری کیا،جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے ہوگی۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے اضافہ کردیا گیا، کیروسین آئل کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم نے بلوچستان کو 700 ارب روپے کا سب سے بڑا پیکج دیا ہے:وزیراعظم

نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، کیروسین آئل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں