hareem shah

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اپنی حریف عائشہ ناز کو ایک کروڑروپے ہرجانے کاقانونی نوٹس

EjazNews

ایک وقت تھا جب فلمی ہیروئنز کی ایسی خبریں آتی تھیں کہ وہ ایک دوسرے سے جیلس ہیں ایک دوسرے کی فلمیں چھین رہی ہیں اور ایک دوسرے پر من گھڑت الزامات عائد کر رہی ہیں۔ اور کیا تھا اخباروں کو کو خبروں کا مصالحہ مل جاتا تھا اور سب کی چل نکلتی تھی ۔ اب پاکستان فلم انڈسٹری تو ماضی کا حصہ بن چکی ہے ۔ لیکن فلمی ہیروئنز میڈیا کیلئے جو خبریں پیدا کرتی تھیں اب اس کا ایک حصہ ٹک ٹاکرز سے بھی سامنے آنا شروع ہو گیا۔

اور میڈیا میں ان رہنا تو حریم شاہ کو آتا ہی ہے۔ ان کی اکثر و بیشتر ایسی ویڈیوز دیکھی گئی ہیں جن سے میڈیا کو بھرپور مصالحہ ملا اور ان کو ہیڈ لائنز میں جگہ اور پروموشن بھی ملی ۔ بس اب ایک اور نئی خبر ملاحظہ کیجئے۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے وکیل بیرسٹر ریحان خالد جوئیہ کے ذریعے اپنی حریف عائشہ ناز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں عائشہ ناز کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر مبنی مقدمہ واپس لینے اور ایک کروڑ روپے ہرجانہ ایک ماہ کے اندر ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بصورت دیگر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا جائے گا جس کے تمام تر اخراجات بھی عائشہ ناز کو ادا کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  حلیمہ سلطان تیر نہیں بندوق چلانے کی بھی ماہر ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں