shahbaz sharif

حکومتی اعداد و شمار جعلی ہیں:میاں شہباز شریف (قائد حزب اختلاف)

EjazNews

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں جس ترقی و خوش حالی کا ڈھنڈورہ پیٹا گیا وہ بنی گالہ اور ان کے حواریوں کی ترقی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کے کروڑوں غریب عوام کو کوئی سہارہ نہیں دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ پیش کردہ تمام اعداد وشمار جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی مثال دینے والے کاش! یتیم و بیوہ اورمظلوم کا ہاتھ تھام لیتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ترقی آئی ہے تو وہ بنی گالا کے محلات اور امیروں کی ترقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کو ایک وقت کی روٹی نصیب نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں اکنامک گروتھ کا ڈھنڈورہ پیٹا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پہلا ون ڈے آسٹریلیا جیت گیا

میاں شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے دوران حکومتی اراکین نے شور شرابہ کیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آپ ایک دوسرے کو سنیں، میں اجلاس 20 منٹ کے لیے ملتوی کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں