pak fuj

چار بہادر ایف سی اہلکار شہید: آئی ایس پی آر

EjazNews

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مارگٹ مائنزکی حفاظت پرمامورایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ایف سی پر حملے کے لیے دیسی ساختہ بارودی سرنگ استعمال کی ہے۔

شہید ہونے والے چاروں بہادر ایف سی اہلکاروں میں ایک جونیئرکمیشنڈ آفیسربھی شامل ہے۔ شہدا میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمدانوراور سپاہی اویس خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے علاقے کوگھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کا آپریشن شروع کرد یا ہے۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شرپسندعناصرکے ایسے بزدلانہ حملے امن کوخراب نہیں کرسکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزاپنی جانوں کانذرانہ دے کر بھی ایسے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں پولیس کو غیر سیاسی کیا جائے گااور میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں