زیونا چنا

دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ انتقال کر گئے

EjazNews

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست میزورام میں رہائش پذیر دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ زیونا چنا کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض تھے۔

76 سالہ زیونا چنا کو عالمی سطح پر بھی دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ مانا جاتا تھا۔ ان کی 38 بیویاں، 89 بچے اور درجنوں پوتے پوتیاں بھی ہیں۔

زیونا چنا میزورام کے سیرشب ضلع کے گاوں تلنگموام کے رہائشی تھے۔ ان کے انتقال پر میزورام کے وزیر اعلیٰ زورامتھنگا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دکھ بھرا پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میزورام کے لوگ بوجھل دل کے ساتھ مسٹر زیونا کو الوداع کہہ رہے ہیں جو کہ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق اس خاندان کی وجہ سے میزورام اور ان کا گاوں بکٹانگ تلنگنوام سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  سمارٹ فون ہمیں مار دے گا

بھارتی میڈیا رپورٹس نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا خاندان مل جل کر ایک ہی گھر میں رہتا ہے۔

زیونا چنا نے اپنے ایک انٹرویو میں تین سال قبل کہا تھا کہ ان کی تمام بیویاں شادی کی پیشکش خود لے کر ان کے پاس آئی تھیں جس کی وجہ سے وہ انکار نہیں کرسکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شادیاں کرتے گئے اور ان کا خاندان بڑھتا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں