imran_khan_online Interview

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا:وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کینیڈامیں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پرعوام حیران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے سوچ رہا ہے۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پرحملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ سوشل میڈیا پرنفرت انگیزمواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نفرت انگیز ویب سائٹس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے اور وہ آن لائن نفرت سے لڑنے کی اہمیت سمجھتے ہیں لیکن دیگرعالمی رہنماوں کی جانب سے موثرردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ مغربی ممالک کے متعدد رہنماوں کو صورتحال کی سنگینی کا احساس نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کینیڈین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے۔ میں نے اپنی آدھی زندگی برطانیہ میں گزاری ہے اور میں مغربی کلچر کو جانتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  وویمن ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ : ٹرافی کی تقریب رونمائی

انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا گیا۔ اسلامو فوبیا کے باعث مغرب میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عالمی برادری نفرت انگیز مواد انتہا پسندی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں