karina_kapoor

سیتا کے کردار کی کرینا کو پیش کش، متشدد ہندو کیوں مخالف ہیں؟

EjazNews

فلم ساز الوکک ڈیسائی کی جانب سے آنے والی میگا بجٹ میتھالوجیکل فلم کے مرکزی کردار سیتا کی پیش کش کرینہ کپور کو کیے جانے کے دو دن بعد سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کرینہ کپور کی پوسٹیں گردش کرنے لگ پڑی ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارت کی عوام کرینہ کپور کو سیتا کے کردار کی پیش کیے جانے پر برہم دکھائی دئیے اور کئی لوگوں نے کہا کہ وہ ہندو دیوی کے کردار میں کسی ہندو اداکارہ کو ہی دیکھنا چاہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگوں نے متعدد الزامات لگا کر کرینہ کپور کے خلاف ٹوئٹس کرنا شروع کیں اور فلم کی ٹیم سے مطالبہ کیا کہ ان کی بجائے کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے۔

ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کرینہ کپور ہندو مذہب میں یقین نہیں رکھتیں اور ساتھ ہی وہ تیمور کی ماں بھی ہیں، اس لیے وہ ہندو دیوی سیتا کا کردار ادا نہیں کر سکتیں۔

کئی لوگوں نے کرینہ کپور کی مسلمان اداکار سیف علی سے شادی اور ان کے بچے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے بیٹے تیمور کو ماضی کے بادشاہ تیمور سے بھی جوڑا اور کہا کہ ماضی میں افغانستان سے آنے والے تیمور نے بھارت پر حملہ کیا تھا اور اب تیمور کو کرینہ کپور نے جنم دیا ہے، اس لیے وہ سیتا کا کردار ادا نہیں کرسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فاروق قیصر (انکل سرگم) حرکت قلب بند ہونے سے دنیا فانی سے کوچ کر گئے

زیادہ تر افراد نے کرینہ کپور کو مذہب کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ وہ مسلمان ہو چکی ہیں اور وہ ہندو مذہب اور ہندو دیویوں کا احترام بھی نہیں کرتیں، اس لیے اسے سیتا کا کردار نہیں دیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں