QG

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 وکٹوں سے ہرا دیا

EjazNews

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو آل راؤنڈر فہیم اشرف کی خدمات حاصل نہیں ہیں جو انجری کے سبب چند میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 20 اوورز میں صرف 133 رنز بناسکی.

لیگ کے پوائنٹس ٹیبل اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور گلیڈی ایٹرز دو پوائنٹس کے ساتھ آخیر نمبر پر موجود ہے۔

اس میچ میں ایسا لگا کہ جیسا گلیڈی ایٹرز سوچ کر آئے تھے کہ ہم نے میچ ہارنا ہے. اسلام آباد یونائیٹڈ نے بغیر کسی نقصان کے فتح حاصل کر لی. کولن منرو نے 5 چھکوں اور 12 چوکوں سے ناقابل شکست 90 رنز بنائے.

IU
اسلام آباد یونائیٹڈ ہوا میں اڑ رہی ہے

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاریوں پر مشتمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آئی سی سی ہال آف فیم:ظہیر عباس چھٹے پاکستانی ہیں جنہیںیہ اعزاز ملا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، فاف ڈیو پلیسی، عثمان خان، جیل ویدرلڈ، اعظم خان، محمد نواز، آندرے رسل، خرم شہزاد، زاہد محمود اور محمد حسنین۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، کولن منرو، عثمان خواجہ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، روہیل نذیر، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، موسیٰ خان اور عاکف جاوید۔

اپنا تبصرہ بھیجیں