lahore high court

لاہور ہائیکورٹ کےججوں کے تقرر و تبادلے

EjazNews

لاہور ہائیکورٹ نے14ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی بنا دیاہے اور 21 ایڈیشنل سیشن ججوں، 2 سینئر سول ججوں اور 20 سول ججوں کے تقرر و تبادلے کردیئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عارف رانا کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے کر ایڈیشنل رجسٹرار ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی) کے عہدے پر ترقی پانیوالوں میں صفدر علی بھٹی کو فیروزوالہ ،عبدالحسنات محمد ذوالقرنین کو گوجر خان، محمد اعجاز بٹ کو گجرات، عارف محمود خان کو لیہ،محمد عارف خان نیازی کو راولپنڈی، محمد ندیم شوکت کو لاہور،نعیم احمد کو کامونکی ،محمد عارف حمید شیخ کو کبیر والہ، محمد اسلم گوندل کو کھاریاں،محمد اعجاز رحمان کو فیروازوالہ،محمد رمضان کو نارووال،محمد نعیم شیخ کو جھنگ اور مس شبانہ رسالت کو پنڈی گھیب تعینات کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج مس گل خان کا شیخوپورہ سے لاہور،نعیم شیخ کا منچن آباد سے شیخوپورہ،بلال بیگ کا کروڑ پکا سے ملتان،فرخ حسین کا پتوکی سے لاہور، قاسم جاوید کا لاہور سے گوجر خان ،لیاقت علی رانجھا کا عارف والہ سے وزیر آباد،مظہر عباس کا منچن آباد سے سرگودھا، شعیب انور قریشی کا ڈائریکٹوریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ،جاوید اقبال سپرا کا گجر خان سے راولپنڈی ،پرویز نواز کا کوٹ ادو سے خانیوال،خورشید احمد انجم کا رحیم یار خان سے بہاولپور،جہانگیر اشرف کا خان پور سے لودھراں، سید علی عباس کا قصور سے لاہور، محمد حسین کا ملتان سے خانپور،آفتاب رائے کا راولپنڈی سے پتوکی،مرزا اورنگ زیب خان کا خانیوال سے کوٹ ادو،سردار فیصل نبی کا لودھراں سے منچن آباد،ملک نعیم شوکت کا سرگودھا سے منچن آباد ،عرفان احمد شیخ کا اٹک سے پنڈی گھیب،شیخ توقیر الرحمٰن کا خوشاب سے نور پور تھل اور ظفر اقبال سیال کا راولپنڈی سے لاہورتبادلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش

سینئر سول جج قاسم علی بھٹی کا جہلم سے ننکانہ صاحب ،صائمہ قریشی کا ننکانہ صاحب سے جہلم تبادلہ کردیا گیا، سول جج نعیم شہباز کا لاہور سے راولپنڈی ،تصور حسین کا احمد پور شرقیہ سےڈیرہ غازی خان، تسمیہ نوشین کا احمد پور شرقیہ، مستنصر لطیف کافورٹ عباس سے تاندلیانوالہ،خاور علی شاہ کا ڈیر غازی خان سے شجاع آباد، فہیم الحسن شاہ کا رحیم یارخان سے ماڈل ٹائون، عمران محمد خان کا عیسیٰ خیل سے کوٹ مومن،عامر منظور کا فیصل آباد سے ملتان، نجیب اللہ خان کا تونسہ شریف سے ملتان،محمد ذولقرنین کا راولپنڈی سے فیصل آباد ،اشتیاق احمد کا فیصل آباد سے شیخوپورہ،شاہد معظم کا مظفر گڑھ سے ڈسکہ ،ارم عطا کا ملتان سے مظفر گڑھ،محمد افضل کا تاندلیانوالہ سے فورٹ عباس،عبد الرحمٰن افضل کا شجاع آباد سے احمد پور شرقیہ ، سرور علی کا کوٹ مومن سے عیسیٰ خیل ،شیر باز خان کا ملتان سے تونسہ شریف،محمد آصف کا ڈیرہ غازی خان سے رحیم یار خان،عبد الستار کا راولپنڈی سے فتح جنگ اور زاہد عباس غوری کا فتح جنگ سے راولپنڈی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  حدیبیہ کیس میں مقدمہ بند کرنے والے جج کے بھی بیرون ملک اثاثے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں