National_esmbley

قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے کون سے بل منظور ہوئے ہیں؟

EjazNews

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندھی پر ڈپٹی سپیکر برہم ہوگئے اور کہا آپ مجھے تنگ کرتے ہیں، ابھی گنتی ہوئی ہے،ڈپٹی اسپیکر نے کورم کی نشاندہی کو مسترد کردیا،اپوزیشن ارکان نے اسپیکر روسٹرم کا گھیراؤ کرلیا۔

اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی نے پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021 منظور کرلیا‘پاکستان قومی جہاز رانی کارپوزیشن ترمیمی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ، اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی نے گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 کی منظوری دیدی،بل وفاقی وزیر علی زیدی نے پیش کئے۔

اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی نے بجلی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے انضباط کا ترمیمی بل 2021 منظورکرلئے ،بل وفاقی وزیر حماد اظہر نے پیش کیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے عبد القادر پٹیل نے کہاکہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے،تمام قواعد بلڈوز کرکے قوانین پاس کئے جارہے ہیں۔ اس روئے کے خلاف ہم بائیکاٹ کرتے ہیں،اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرکے ایوان سے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  قومی اسمبلی نےمتفقہ طور پر 26ویں آئینی ترمیم منظورکرلی

اجلاس کے دور ان کلبھوشن سمیت فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے غیر ملکیوں کو ہائی کورٹ میں اپیل کا حق دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔

اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی نے قومی ادارہ صحت تنظیم نو بل 2020کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ترمیمی بل 2021منظور کرلیا، اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی نے ایس بی پی بیکنگ سروسزکارپوریشن ترمیمی بل 2020کثرت رائے سے منظور کرلیا ، اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی نے کاروباری تعمیر نو کمپنیات ترمیمی بل 2021کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں