IPhone

ایپل نے بطور جرمانہ ایک طالبہ کو لاکھوں ڈالر کیوں ادا کیے؟

EjazNews

ایپل کمپنی کے ملازم نے نوجوان لڑکی کے آئی فون سے اس کی برہنہ تصاویر لیک کردیں جب کہ کمپنی نے ملازم کو نوکری سے نکال کر لڑکی کو ہرجانہ ادا کردیا۔

امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر اریگون کی 21 سالہ طالبہ نے اپنے آئی فون میں معمولی خرابی پر اپنا موبائل ایپل کمپنی کو مرمت کے لیے دیا تاہم کچھ دن بعد لڑکی کی کلاس فیلو نے اسے بتایا ’’تمہاری فیس بک پروفائل سے تمہاری 10 برہنہ تصاویر شیئر ہوئی ہیں‘‘۔

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالبہ کا کہنا تھا کہ میں نے فوراً سے وہ تصاویر ڈیلیٹ کردی تاہم تب تک متعدد لوگ اسے اپنے پاس محفوظ کرچکے تھے جس پر میں نے ایپل کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تاہم کمپنی نے خاتون کے وکیل سے رابطہ کرکے انہیں ہرجانہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے معاملہ عدالت کے باہر ہی حل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے لڑکی کو دئیے جانے والے معاوضے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں البتہ لڑکی کے وکیل کی جانب سے 5 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈائنوسارز کو ناپید کرنے والا شہابیہ خلا کے تاریک حصے سے آیا تھا:ماہرین

کمپنی کے ترجمان کے مطابق لڑکی کے جذبات کو جو ٹھیس پہنچی، اس کی تلافی ہم نے معاوضہ دے کر کی اور کوتاہی کرنے والے ملازم کو بھی نوکری سے نکال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسٹمرز کی رازداری کا خیال رکھتے ہیں اور ان کے ڈیٹا کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں