justin_trudeau_canda

تین نسلوں کے قتل کے غم کوکم کرنے کے لیے الفاظ نہیں:جسٹن ٹروڈو

EjazNews

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا اور نسلی تعصب ایک حقیقت ہے، کینیڈین مسلمان تنہا نہیں، منافرت کا مقابلہ کرینگے، تین نسلوں کے قتل کے غم کوکم کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے اونٹاریو صوبے کے شہر لندن کی اس مسجد کا دورہ بھی کیا جہاں مقتول خاندان نماز کیلئے جایا کرتا تھا۔

اس تقریب میں کینیڈین وزیراعظم ، اونٹاریو کے میئر اور اپوزیشن رہنمائوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی جہاں مسلمان خاندان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔

Muslim_family_ho_killed
اس ملک خاندان میں سے صرف سب سے چھوٹا بچہ بچا ہے اور وہ بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے

اس موقع پر مسجد کے مرکزی گیٹ پر پاکستانی خاندان کی یاد میں ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےکہا کہ آپ تنہا نہیں ہیں ،ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہمارے درمیان یہ معاہدہ تھاکہ بطورکینيڈین ہم سب ایک دوسرےکا خیال رکھیں گے، مسلم کینیڈینز کے لیے یہ معاہدہ کئی بار توڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خطرات کا شکار کمیونٹیز کا تحفظ کیا جائےگا اور منافرت کا مقابلہ کریں گے، دائیں بازو کے انتہا پسندگروہوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالاجائےگا۔واضح رہے کہ کینیڈا کے شہر لندن میں ایک معتصب انتہا پسند نے مسلمان خاندان پر اپنی گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں خاندان کے 4افراد جاں بحق جبکہ پانچواں بچہ زخمی ہوگیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:  آذربائیجان اور آرمینیا کا آخر تنازع کیا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں