Punjab Govt

پنجاب گورنمنٹ نے9 افسروں کے تقرروتبادلے اور ترقیاں

EjazNews

حکومت پنجاب نے 9 افسروں کے تقرروتبادلے اور ترقیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

کنسلٹنٹ صوبائی محتسب محمد اسلم کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تقرری کے منتظر او ایس ڈی محمد افضل ناصر خان کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ممبر(انکوائریز) ایس اینڈ جی اے ڈی، او ایس ڈی سرفراز احمد باجوہ کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ممبر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم پنجاب اور ڈائریکٹر(پروگرام) پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی وقار عظیم کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ممبر پی اینڈ ڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر اکیڈمک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ زبیر وحید کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

تقرری کے منتظر افسران میں سے احمد کمال مان کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب اورسیز پاکستانیز کمیشن جبکہ زاہد محمود قاضی کو ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈی جی خان احمد حسن رانجھا کو گریڈ 18 میں ترقی کے بعد اسی عہدہ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب اورسیز پاکستانیز کمیشن ذوالفقار علی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر اکیڈمک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی کنگز کی شاندار فتح

اپنا تبصرہ بھیجیں