covid_latestUpdate

لاک ڈائون میں ابھی بھی کن چیزوں پر پابندی برقرار ہے

EjazNews

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ملک بھرمیں اب ہفتے میں دو کی بجائے ایک دن کا لاک ڈاؤن ہوگا۔

ہفتے میں دو دن کام کاج کی بندش کی پابندی ختم کردی گئی اور اب کاروبار ایک دن بند رہیں گے، اس ایک دن کا تعین صوبےخود کریں گے۔

این سی او سی نے دفاتر میں نصف حاضری کی شرط ختم کرکے مکمل حاضری کی اجازت دیدی۔

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کی پابندی بھی اٹھا لی گئی۔ اب پبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد کی بجائے ستر فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح غیر رابطے والے سلیکٹڈ کھیلوں کی اجازت ہو گی جبکہ کراٹے،باکسنگ، کبڈی،ریسلنگ جیسی کھیلوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ ان ڈور جمز صرف ویکسی نیٹڈ لوگوں کے لئے کھل سکیں گے۔

ثقافتی تقریبات پر پابندی برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو کہناچاہتا ہوں آپ کے ساتھ پہلے بھی ہاتھ ہو ا تھا اور اب بھی ہاتھ ہو گا:شیخ رشید

سینما بدستور بند رہیں گے۔

این سی اوسی نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ملازمین30 جون تک کورونا ویکسین کرانے کے پابند ہوں گے۔

ویکسی نیشن کی حوصلہ افزائی کے لئے بعض شعبوں کوخصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔ تمام شہری رضاکارانہ طور پر کورونا ویکسین لگوائیں گے۔

ویکسین مراکزصبح 8 بجے سے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے اور 11 جون سے اٹھارہ سال سے اوپر کے شہریوں کی ویکسینیشن شروع ہوجائے گی۔

ویکسی نیشن سنٹرزصرف اتوار کوبند رہیں گے،جبکہ روزانہ صبح 8سے رات10 بجے تک کھلے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں