woman gives birth to 10 children

بچوں کی پیدائش میں گنیز آف بک ورلڈ ریکارڈ بنانے والی افریقہ خاتون

EjazNews

گوسیامی تمارا سٹہول نامی خاتون کے شوہر نے جنوبی افریقی میڈیا کو بتایا کہ وہ 10 بچوں کی پیدائش پر دنگ رہ گئے کیونکہ اسکینز سے صرف 8 کی تصدیق ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ‘7 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے، میں بہت خوش اور جذباتی ہوں اور زیادہ بات نہیں کرسکتا۔

ایک جنوبی افریقی عہدیدار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بچوں کی پیدائش کی تصدیق کی مگر دوسرے نے کہا کہ ابھی کچھ یقین سے نہیں کہا جاسکتا۔

10 children

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ اس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

اس وقت گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ امریکی خاتون نادیہ سلیمان کے پاس ہے جس کے ہاں 2009 میں 8 بچوں کی بیک وقت پیدائش ہوئی اور وہ سب زندہ بچ گئے۔

عام طور پر 3 سے زیادہ بچوں کی پیدائش بہت کم ہوتی ہے اور ایسا اکثر فرٹیلیٹی علاج کا نتیجہ ہوتا ہے مگر جنوبی افریقی جوڑے کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی علاج نہیں کرایا تھا اور حمل قدرتی انداز سے ٹھہرا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کرپٹوکرنسی کی سب سے بڑی چوری

37 سالہ گوسیامی تمارا اس سے قبل جڑواں بچوں کو جنم دے چکی ہیں جن کی عمر اب 6 سال ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے ذریعے حمل کے 29 ویں ہفتے میں جنوبی افریقی شہر پریٹوریا میں 7 جون کو 10 بچوں کی پیدائش ہوئی اور اب ان کی حالت ٹھیک ہے۔

بچوں کی پیدائش سے ایک ماہ قبل مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ حمل کے آغاز میں مشکلات کا سامنا ہوا تھا، مگر بچوں کی صحت مند پیدائش کے لیے دعاگو ہیں، جبکہ متعدد بے خواب راتوں میں وہ پریشان رہی تھیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا ‘وہ کس طرح مادر رحم میں فٹ آگئے، کیا وہ بچ سکیں گے؟

مگر ڈاکٹروں نے ان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

اس وقت خیال کیا جارہا تھا کہ ان کے ہاں 8 بچوں کی پیدائش ہوگی، جس دوران انہیں ٹانگوں میں تکلیف بھی ہوئی اور ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ 8 میں سے 2 غلط جگہ پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کا مہنگاترین برگر بنانے والے ان پیسوں کا کیا کرنا چاہتے ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ اس وت سب کچھ ٹھیک کردیا گیا تھا اور میں جب سے ٹھیک ہوں، میں اپنے بچوں کا مزید انتظار نہیں کرسکتی۔

ان کے شوہر نے کہا ‘مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ خدا کے منتخب کردہ بچے ہیں، یہ ایک کرشمہ ہے جس کو میں سراہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں