firdos_ashiq_awan

فردوس عاشق اعوان اور عبدالقادر مندوخیل میں سخت جھڑپ

EjazNews

دونوں افراد نجی چینل ‘ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘کل تک میں بطور مہمان شریک تھے جس کے دوران دونوں میں تندو تیز بحث دیکھنے میں آئی۔

واقعے سے متعلق وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پہلے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے عبدالقادر مندوخیل کو گریبان سے پکڑنے کی کوشش کرتی ہیں جو وہ چھڑا لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘عبدالقادر مندوخیل کی بدکلامی کی وجہ سے مجھے اپنے دفاع میں یہ انتہائی قدم اٹھانا پڑا کیوں کہ میری سیاسی ساکھ اور عزت داؤ پر لگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جو ویڈیو لیک کی گئی وہ سیلیکٹڈ ویڈیو لیک کی گئی، میں چاہوں گی کہ مکمل ویڈیو لیک کی جائے تاکہ عوام تک یہ حقائق پہنچیں کہ رہنما پیپلز پارٹی نے کس طرح مجھے اس انتہائی قدم پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  نادرا کسی کا شناختی کارڈ بلاک، منسوخ یا معطل نہیں کر سکتا:چیف جسٹس اطہر من اللہ

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد عبدالقادر مندوخیل کے خلاف 62، 63 کے تحت، خاتون کو ہراساں کرنے اور ہتک عزت کے کیس کے حوالے سے فیصلہ کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی میرا حق ہے جسے میں بروئے کار لاؤں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں