Punjab_Govt

پنجاب حکومت بجٹ میں ٹورازم کیلئے کتنے پیسےرکھنا چاہ رہی ہے؟

EjazNews

حکومت پنجاب نے بجٹ مالی سال 2021-22میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور آرکیالوجی ڈائریکٹوریٹ کی مختلف سکیموں کے لئے فنڈز 70 کروڑ سے بڑھا کر 1ارب 90 کروڑ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی ڈی سی پی کی مختلف سکیموں کے لئے 2020-21میں 40کروڑ روپے بجٹ رکھا گیا تھا جبکہ اب 14جاری اور 18نئی سکیموں کے لئے 1ارب10کروڑ روپےکرنے کی تجویز ہے۔

ٹی ڈی سی پی کے لئے اس بجٹ میں 75 کروڑ روپے شمالی پنجاب کی سکیموںجبکہ 35کروڑ جبکہ جنوبی اور وسطی پنجاب کی سکیموں کے لئے 35کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ آرکیالوجی ڈائریکٹوریٹ کے پچھلے سال کے30کروڑ روپےکے بجٹ کو بڑھا کر 80کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی جس میں سال2020-21کی ایک کروڑ روپے کی ایک سکیم جبکہ 2021-22کی 14نئی سکیمیں شامل ہیں۔

سابق سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ کی طرف سے ٹی ڈی سی پی کے لئے بھجوائی گئی 17نئی سکیموں کے لئے بجٹ 2021-22میں فنڈ مختص کرنے کے لئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے منظوری دی تھی جن کو بعدازاں بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان سکیموں میںصوبائی سطح پر سیاحوں کے تحفظ اور ان کی رہنمائی کے لئےٹورازم سکواڈ کی تشکیل، شمالی پنجاب کے شہروں اٹک ، کوٹلی ستیاں اور ڈھوک ٹالیاں میں سیاحتی مقامات تعمیر کرنے کے لئے زمین خریدنے، کلرکہار میں مختلف مقاصد میں استعمال کے لئے ہال، آڈیٹوریم اور ریستوران، سون ویلی ضلع خوشاب میں ایڈونچر پارک کی تعمیر، ضلع میانوالی اور دائودخیل ٹورازم انفراسٹرکچر کی تعمیر،ضلع جھنگ میں بھروانہ برج پر انٹرٹینمنٹ پارک، پکنک سپاٹ اور واٹر سپورٹس کی تعمیر، لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں کلچرل ٹورازم ویلیج کی تعمیر، ٹورازم کمپلیکس لاہور کی توسیع، سیکرٹری سیاحت کے دفتر کی تعمیر، محکمہ سیاحت کے پلاننگ، مارکیٹنگ اور آئی ٹی ونگ کی استعداد کار بڑھانے،شیخوپورہ میں ہرن مینار کے مقام پر سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے سہولت سنٹر، بچوں کے جھولوں اور انٹرٹینمنٹ پارک کا قیام، سیاحت کے فروغ کے لئے ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں سنگل ڈیک ٹورسٹ بس سروس کا آغاز، تونسہ بیراج پر ٹورازم کلچرل پارک کی تعمیر، رحیم یار خان میں پارک وے اور واٹر سپورٹس کی تعمیر، کوٹلی ستیاں ضلع راولپنڈی میں چیئرلفٹ لگانے کے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کے علاوہ ملتان اور راولپنڈی ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز کے ریجنل دفاتر کا قیام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اثاثے ظاہر کرنے کا آج آخری موقع ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں