pakistan-schools

پنجاب میں کورونا سے کم متاثرہ اضلاع میں 7جون سے سکول کھل جائیں گے

EjazNews

پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے،تاہم کراچی میں شرح 13 فیصدتک پہنچ گئی،ملک میں عالمی وباسےمزید 84 جاں بحق ہوگئے،1923نئے مریض ،مثبت کیسز3.81فیصدرہے، 50ہزارسے کم زیرعلاج ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے کم متاثرہ اضلاع میں سکول 7جون سے کھل جائیں گے۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاہے کہ تمام شہریوں کی ویکسی نیشن تک پابندیاں برقرار رہیں گی،ویکسین کی10لاکھ خوراکیں پہنچ گئیں۔ایک بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا نے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس وبا کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کرسکتا، اس وبا کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک تمام شہریوں کو ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہوسکتیں۔

ادھر قومی ائیر لائن پی آئی اےکا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لے کرپاکستان پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں جاری ویکسی نیشن مہم میں سہولیات بڑھانے کے ساتھ ساتھ ویکسین کی بلا تعطل سپلائی جاری ہے، جون میں سائنوفارم، کین سائنو اور سائنو ویک کی مجموعی طور پر 11 ملین خوراکیں پاکستان کو ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  آصف علی زرداری کی گرفتاری پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان کیا کہتے ہیں

دوسری جانب وائرس کے یومیہ کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے جس کے باعث ملک میں فعال کیسز کی تعداد دو ماہ بعد 50 ہزار سے کم ہوگئی اور اب یہ تعداد 48937 ہو گئی ہی، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں47 ، سندھ میں 16، خیبر پختونخوا 10 ، آزاد کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا ، کیسز مثبت آنے کی شرح 3.81 فیصد رہی جبکہ 50393 ٹیسٹ کئے گئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50393 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1923 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 84 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.81 فیصد رہی۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں47 افراد ، سندھ میں 16، خیبر پختونخوا میں 10 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 3 ہزار 452 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 189 ہو گئی ہےاور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہوچکی ہے کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 380 مریض صحت یاب ہوئے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 60 ہزار 385 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد 2 ماہ بعد 50 ہزار سے کم ہوگئی ہے اور اب یہ تعداد 48937 ہے اس سے قبل 29 مارچ کو ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 566 تھی جو 30 مارچ کو 50 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  جن کے پاس سمندر نہیں وہ یہاں سے تجارت کریں گے:وزیراعظم

اپنا تبصرہ بھیجیں