Ecc

ECC نے 327ارب کے 13 منصوبوں کون سے منصوبوں کی منظوری دی ہے

EjazNews

قومی اقتصادی کونسل نے 327ارب روپے مالیت کے 13ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہواجس میں پنڈ دادن خان سے جہلم تک 128کلومیٹر بائی پاس سمیت ایم ٹو پر انٹرچینج کو دورویہ کرنے کے منصوبے کیلئے 12ارب60کروڑ، جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکچ کے تحت ایرنی سرحدردیق تک اور ایم 8 سےتربت مند روڈکی تعمیر کےلیے 10ارب46کروڑ ، بلوچستان میں ضلع پنجگور اور آواران میں پنجگور تا گچک آواران روڈ کی تعمیر کےلیے 14ارب68کروڑ ، بین الصوبائی اکنامک کورویڈور کے تحت گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کےلیے 19ارب19کروڑ ،بلوچستان میں این 25کےخضدار کچلاک سیکشن کو دورویہ کرنے کےلیے منصوبے کےلیے 81ارب58کروڑ ، شندور تا گلگت روڈ کی تعمیر کےلیے 49ارب94کروڑ ،سندھ میں کلاس روم ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے منصوبے کے تحت 27ارب16کروڑ ،ضلع کیچ میں گش کوہر سٹوریج ڈیم کے منصوبے کےلیے 11ارب79کروڑ ، پنجگور سٹوریج ڈیم کی تعمیر کےلیے 12ارب87کروڑ، آواران ڈیم کے منصوبے کےلیے 14ارب86کروڑ ، سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ امرجنگ ٹیکنالوجیز کی تعمیر کےلیے 16ارب64کروڑ ، کراچی میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کے منصوبے کےلیے 31ارب20کروڑ اور پاک یونیورسٹی آف انجنئرنگ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے فیز ون کےلیے 23ارب55کروڑو پےمالیت کے منصوبے کی منظوری دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:  افغان پیس کانفرنس میں شرکت کیلئے سیاسی قائدین نے حامی بھر لی ہے:ترجمان دفتر خارجہ

اپنا تبصرہ بھیجیں