آئی پی پیز

آئی پی پیز کو کتنی کیسے ادائیگی کی جارہی ہے؟

EjazNews

وفاقی حکومت نے آئی پی پیز کو ادائیگی کے طریقہ کار میں تکنیکی تبدیلی کردی۔

وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز کو ادائیگی کیش میں کرنے کی منظوری دیدی۔پہلے مرحلے میں چالیس فیصد کے تحت آئی پی پیز کو 89 ارب 86 کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے۔

وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار میں تکنیکی تبدیلی کی منظوری دیدی ۔

وفاقی کابینہ سے پاور ڈویژن کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔

آئی پی پیز متعلقہ بینکوں کو دو تہائی یا تقریبا 60 ارب روپے سٹیٹ بینک کو ادا کرنے کیلئے اتھارئز کریں گے۔

سٹیٹ بینک رقم ایک تہائی کے برابر سکوک اور ایک تہائی کے برابر پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کو باقی ماندہ 60 فیصد ادائیگی بھی اسی طریقہ کار کے مطابق ہی ہوگی۔اس سے قبل آئی پی پیز کو پہلے مرحلے میں چالیس فیصد کے تحت ایک تہائی کیش۔ ایک تہائی سکوک اور ایک تہائی رقم پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز میں ادا کرنے کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک بھرمیں کرونا کی صورتحال کا ایک جائزہ

اپنا تبصرہ بھیجیں