جو سی ڈی اے خسارے میں جارہا تھا وہ آج سر پلس میں چلا گیا ہے:وزیراعظم

EjazNews

گزشتہ کچھ عرصہ سے مختلف اداروں کی جانب سے اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ جس کو وزیراعظم ا ور ان کی ٹیم گاہے بگاہے عوام کے ساتھ شیئر کرتی ہے۔ لیکن اس سے بالکل مختلف اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ اگر ادارے فائد ے میں جارہے ہیں تو پھر مہنگائی کیوں کم نہیں ہو رہی وہ تو دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔

حکومت کا موقف اپنی جگہ اور اپوزیشن کا اپنی جگہ لیکن یہ حقیقت ہے کہ ملک میں کچھ نہ کچھ ہو رہا ہے۔وزیراعظم نے ایک خوش آئند خبر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے کہ جو سی ڈی اے خسارے میں جارہا تھا وہ آج سر پلس میں چلا گیا ہے۔ یہ ایک خوش آئند خبر ہے کہ ملکی ادارے خسارے سے نکل رہے ہیں ۔

ترقی کی جانب رخ موڑتی معیشت اورہماری تعمیراتی پالیسی کی کامیابی کے نتائج مختلف شعبوں سے برآمد ہورہے ہیں۔پاکستان بدل رہاہے۔ دیوالیہ پن کے کنارے پر کھڑا CDAجسے2017 میں 5.8 ارب کے خسارے کاسامناتھا ،رواں مالی سال 73 ارب کاسرپلس سمیٹے گاجبکہ26 ارب پہلے سے کھاتوں میں موجودہیں۔بہت خوب ٹیم سی ڈی اے!

یہ بھی پڑھیں:  شاہ زین بگٹی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

مالی استحکام کے حصول کے بعد اصلاح و تنظیم نو کو مرکز ترجیح بناتے ہوئے اب پوری رفتار سے اسلام آباد کو ایک مثالی شہر کی صورت میں ڈھالنے کا وقت ہے۔ دیگر بڑے شہر بھی قوی عزم، شفافیت اور جدت و ایجاد کے سہارے خوددار و خود کفیل معاشی نمو کا اہتمام کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں