یومیہ 6گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی: لیسکو

EjazNews

لیسکو نے رواں ماہ جون کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کی منظوری دیدی۔ جس کے مطابق ہائی لاسزفیڈروں پر یومیہ 6گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو گی۔

ادھرلیسکو ریجن میں تجارتی اور رہائشی علاقوں میں بجلی کا لوڈ بڑھنے سے ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد علاقوں میں بجلی کےٹرانسفارمرز خراب ہونے پر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ ماہ جون میں لوڈ مینجمنٹ شیڈول میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، کیٹگری ایک سے3تک ہائی لاسز کیٹگری میں شامل علاقوں میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ، کیٹگری 4اور 5میں یومیہ 4سے 6گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو گی ۔یہ لوڈشیڈنگ صبح 10بجے سے شروع ہو گی تاہم رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔

صنعتوں کوبلاتعطل بجلی سپلائی جاری رہے گی۔ ذرائع کا کہنا کہ موسم بہتر ہونے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی نارمل ہو رہی ہے ، پن بجلی کی پیدا وار بھی سسٹم میں شامل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جتنی مہنگائی آج ہے ملکی تاریخ میں اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی:میاں شہباز شریف

اپنا تبصرہ بھیجیں