PSL_6

پی ایس ایل کا فائنل 24جوان کو کروایا جائے گا

EjazNews

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فرنچائز مالکان کے ساتھ میٹنگ کی تفصیلات جاری کردیں۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ پر 23 کے بجائے 25 جون کو روانہ ہوگی اورپاکستان سپر لیگ کا فائنل اب 24 جون کوکروایا جائےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا ابوظہبی میں انعقاد یقینی بنانے کیلئے قومی ٹیم کی برطانیہ روانگی کا شیڈول دو روز کیلئے آگے کردیا ہے ۔تاہم راہیں اب بھی دشوار اور کٹھن نظر آرہی ہیں۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ چارٹرڈ فلائٹس سے 26 مئی کو پہنچنے والے تمام افراد کی آئسولیشن بدھ کو مکمل ہوجائے گی جس کے بعد لاہور اور اسلام آباد کی ٹیمیں بدھ کی رات ٹریننگ کریں گی ۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی ٹیم نے11 رنز سے پہلا ٹی 20زمبابوے سے جیت لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں