Road_development

88ارب24کروڑ روپے مالیت کے 13منصوبوں کی منظوری

EjazNews

سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 88ارب24کروڑ روپےمالیت کے 13منصوبوں کی منظوری دے دی ۔

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ محمد جہانزیب کی زیر صدارت ہوا۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے 42ارب روپے کے دو منصوبوں کو مزید توثیق کےلیے ایکنک کو بھیج دیا ۔

اجلاس میں خوراک وزراعت ، توانائی ، صحت اور آبی وسائل کے شعبے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔

زیتون کی کاشت کے منصوبے کےلیے 6ارب41کروڑر وپے مالیت کے قومی پروگرام کی منظوری دی گئی ، گلگت بلتستان میں ہائی ویلیو فصلوں کی کاشت کےلیے ڈیڑھ ارب روپے مالیت کے منصوبے ، گلگت بلتستان میں لائیوسٹاک کی پیداوار کے اضافے کےلیے ایک ارب 31کروڑروپے اور گلگت بلتستان میں زراعت میں ریسرچ سے متعلق ایک ارب 5کروڑروپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ توانائی سے متعلق چار منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔

سندھ کے 12اضلاع کو بجلی کی ترسیل کےلیے 132کے وی گرڈ سیٹشن کی تعمیر کےلیے9ارب33کروڑر وپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:  انسٹا گرام پر 50لاکھ فالوورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاست

علاوہ ازیں دریائے ہنزہ پر 34میگاواٹ کے 25ارب34کروڑ روپے مالیت کےعطاء آبادجھیل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

صحت سے متعلق بھی چار منصوبوں کی منظوری دی گئی ،گلگت میں میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج کے قیام کےلیے 4ارب92کروڑر وپے مالیت کے منصوبے ،پی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر ، پاکستان میں کورونا وباء سے نمٹنے کےلیےاین آئی ایچ کی استعداد کار میں ا ضافے کےلیے8ارب20کروڑروپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی گئی ۔آبی وسائل کے شعبے میں ضلع پشاور اور نوشہرہ میں وارسک کینال سسٹم کےلیے 16ارب70کروڑ وپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں