ID_card_pakistan

ایک لاکھ کی خریداری پر شناختی کارڈ دکھانا یقینی بنایا جائے: ایف بی آر

EjazNews

ایف بی آر کی جانب سے وفاقی بجٹ میں شناختی کارڈ کی شرط کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے شناختی کارڈ نہ دکھانے پرقابل ٹیکس آمدن پر جرمانہ 3سے بڑھا کر 5فیصد کرنےکی تجویز دی۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ایک لاکھ روپے خریداری پرشناختی کارڈ کی شرط پرعملدرآمد یقینی بنانےکی تجویز دی گئی ہے سیلزٹیکس رجسٹرڈ تاجر غیررجسٹرڈ خریداروں کی تفصیلات دینے کے پابند ہوں گے اور رجسٹرڈ تاجرخریدار کا شناختی کارڈ نمبر اور انوائس کی تفصیل فراہم کریں گے ۔ شناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق عام صارف پر نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ دکھانے کی شرط پر عملدرآمد نہیں ہورہا جبکہ غیر رجسٹرڈ ریٹیلرز کو لاکھوں روپے کی سیلز یومیہ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آخر مندر کی تعمیر کا معاملہ ہے کیا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں