covid_19_vaccine

پنجاب میں کتنے لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے

EjazNews

لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد کورونا ویکسین کا عمل356 خصوصی ویکسی نیشن سنٹرز پر تیزی سے جاری ہے اور اب تک صوبہ بھر میں کل 41 لاکھ 43 ہزار 196 افراد کی کو ویکسینیٹ کیا جا چکا ہے ۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران تمام ویکسی نیشن سنٹرز پر ایک لاکھ 67ہزار 230شہریوں نے ڈوزلگوائی ۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق اب تک پنجاب بھر میں 375,676 ہیلتھ کئیر ورکرز کوکرونا ویکسین کی پہلی جبکہ 235,132 کودوسری ڈوز لگائی گئی۔

صوبہ بھر میں اس وقت 30 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

اب تک پنجاب بھر میں 30 سال سے زائد عمر کے 2,745,491 افراد کو کرونا ویکسین کی پہلی جبکہ 766،963 افراد کودوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

صوبہ بھر میں اب تک 610,808 ہیلتھ کیئر ورکرز جبکہ 30سال سے زائد عمر کے 3,512,454 افراد کو ویکسینیٹ کیا چکا ہے۔18 سال سے زائد عمر کے افراد رجسٹریشن کےلیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ارسال کرکے خود کو رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایف سی پر حملے ،وزیراعظم کی شدید مذمت،دہشت گردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی:وزیراعظم

اپنا تبصرہ بھیجیں