Psl-L-Matches

پی ایس ایل کا کون کون سا کھلاڑی ابوظہبی پہنچ چکا ہے؟

EjazNews

پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کے علاوہ ذیشان اشرف اور زید عالم بھی ابوظہبی روانہ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 6 میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود 13 میں سے 6 افراد کو گزشتہ روز ویزے جاری ہوئے۔ متعلقہ کھلاڑی اور آفیشل نجی ائیرلائن سے صبح 6 بجکر 40 منٹ پر کراچی سے ابوظہبی روانہ ہوئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج دیگر رہ جانے والے 7 افراد کے ویزے حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ جن میں عمر امین، آصف آفریدی، محمد عمران سمیت دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈیڑھ سو افراد پر مشتمل پی سی بی کا دستہ ابوظہبی روانہ ہوا تھا تاہم سرفراز احمد سمیت 13 افراد ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے روانہ نہیں ہو سکے تھے۔

اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اور اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔

بابر حامدکا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ ہمارے آفیشلز اور کھلاڑیوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم ان غیر معمولی حالات میں ہمیں غیر متوقع چیلنجز کا سامنا ہے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام شرکاءکو بروقت ابوظہبی پہنچایا جائے تاکہ بقیہ میچز بروقت ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں