Joe Lara

ٹارزن کا مشہور کردار کرنے والے امریکی اداکار طیارے حادثے میں ہلاک

EjazNews

ٹارزن کا کردار ادا کرنے والے مشہور امریکی اداکار جو لارا اور ان کی اہلیہ سمیت سات افراد جہاز گرنے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جہاز امریکی شہر نیشویل کے قریب ایک جھیل میں گر کر تباہ ہوا۔

رتھرفورڈ کاؤنٹی کے فائر اینڈ ریسکیو نے فیس بک پر بتایا کہ اس چھوٹے جہاز نے سنیچر کو مقامی وقت صبح 11 بجے ٹینیسی ایئرپورٹ سے پام بیچ فلوریڈا کے لیے اڑان بھری تھی۔

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تصدیق کی ہے کہ جہاز میں سات افراد سوار تھے۔

واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے جو لارا نے 1989 کی ٹیلی ویژن فلم ‘ٹارزن ان مینہیٹن میں ٹارزن کا مشہور کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے ‘ٹارزن: دا ایپک ایڈونچرزمیں کردار ادا کیا تھا۔ یہ سیریز 1996 سے 1997 تک ٹی وی پر چلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  دیا اور طوفان،اپنے وقت کی شاہکار فلم

ان کی اہلیہ، گووین شیمبلن لارا، جن سے انہوں نے 2018 میں شادی کی تھی، وزن کم کرنے کے لیے کام کرنے والے ایک مسیحی گروپ کی رہنما تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں