china_3children1

چینی حکومت نے ایک جوڑے کو 3بچوں کی اجازت دے دی

EjazNews

چین نے 2016 میں ایک بچے کی دہائیوں پرانی پالیسی ختم کرتے ہوئے جوڑوں کو 2 بچوں کی اجازت دے دی تھی۔تاہم اس پالیسی کے متوقع نتائج نہیں ملے کیونکہ چین کے کئی شہروں میں بچوں کی پرورش کے اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی جوڑے اولاد پیدا نہیں کرتے۔

چینی میڈیا کے مطابق پیدائش کی پالیسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے چین، ایک جوڑے کو 3 بچوں کی اجازت دینے کی پالیسی پر عملدرآمد کرے گا۔اس تبدیلی کی منظوری صدر شی جن پنگ کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

china_3children
دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں اعداد و شمار کے مطابق شرح پیدائش میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پالیسی میں تبدیلی کے ساتھ معاونتی اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے جس سے ملک کی آبادی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، عمر رسیدہ افراد کے معاملے سے فعال طور پر نمٹنے کی حکمت عملی کو پورا کرنے اور انسانی وسائل کے فوائد کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔تاہم ان معاونتی اقدامات کی وضاحت نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  کوروناویکسین جانسن اینڈ جانسن اور آسٹرازینیکا کے بڑے نقصانات سامنے آنے لگ پڑے

دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں اعداد و شمار کے مطابق شرح پیدائش میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں چین میں ہونے والی مردم شماری کے نتائج کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین میں شرح آبادی 1950 کی دہائی کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس کی مجموعی آبادی ایک ارب 41 کروڑ ہے۔