Mobile_Phone

موبائل صارفین کیلئے خوشخبری

EjazNews

پی ٹی اے نے موبائل فون چھن جانے یا چوری ہوجانے کی صورت میں اسے آن لائن بند کروانے اور ملنے کی صورت میں کھلوانے کا نظام متعارف کرا دیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں 7 دن ٹول فری نمبر 55055-0800 پر صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک فون کر کے شکایت درج کرائی جاسکتی ہے جس پر پی ٹی اے صارف کو شکایتی نمبر جاری کرے گا۔

سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق کراچی میں یومیہ اوسطا 70 سے 75 موبائل فونز چھینے جاتے ہیں اور رواں سال اب تک لگ بھگ 10 ہزار موبائل فونز سے شہریوں کو محروم کیا جا چکا ہے جبکہ سال 2020 میں کراچی کے شہریوں سے 21 ہزار 558 موبائل فونز چھینے گئے تھے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق موبائل فون واپس مل جانے کی صورت میں صارف آن لائن پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے موبائل فون کھلوانے کی درخواست بھیجے گا اور صارف پہلے دی گئی ٹریکنگ آئی ڈی یا شکایتی نمبر کا حوالہ دے گا جس پر فون اَن بلاک کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  31دسمبر تک صوبائی اورقومی اسمبلی کے ممبران اپنے استعفے قائدین کو جمع کرائیں گے:مولانا فضل الرحمٰن

شکایت درج کرانے والا شہری 24 گھنٹے بعد اپنی شکایت کے حوالے سے بذریعہ ایس ایم ایس اور آن لائن پی ٹی اے کی ویب سائٹ یا اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے بھی اسٹیٹس معلوم کرسکے گا۔