ladi gang

لادی گینگ کے خلاف سرچ آپریشن جاری

EjazNews

لادی گینگ کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران سیکورٹی اداروں نے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تحویل میں لیے گئے مشکوک افراد سے تفتیش کاعمل جاری ہے۔ دریں اثناء موسی چکرانی نے اپنے بھتیجے سفاک قاتل خدابخش عرف خدی چاکرانی لادی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں لادی گینگ کے سرغنہ خدابخش عرف خدی چاکرانی کے چچا موسی چکرانی نے اپنے بھتیجے سفاک قاتل خدابخش عرف خدی چاکرانی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے خلاف درج مقدمات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ۔

موسی چکرانی نے کہا کہ وہ روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم تھا تو مقامی پولیس نے اسکے خلاف قتل کاایک مقدمہ درج کردیا تھا جبکہ اسی طرح پولیس ہمارے علاقے میں ہونے والی ہرواردات میں اسے ملزم نامزد کرتی چلی آرہی ہے ۔اسی طرح میرے خلاف درج قتل اقدام قتل ڈکیتی اور اغواءبرائے تاوان سمیت دیگر دفعات کے تحت درج تمام مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اگرکسی کو غلط فہمی ہےکہ کسی کی آمد اور دھرنے سے حکومتیں چلی جاتی ہیں تو ہمارا تجربہ زیادہ ہے