covid_19-India_world

سعودی عرب انسانی ہمدردی کے تحت بھارت کی مدد کرے گا

EjazNews

سعودی عرب کا 180 ٹن آکسیجن اوردیگرطبی سامان بھارت بھیجنے کااعلان۔ اس سلسلے میں سعودی حکومت آکسیجن کے 3 کنٹینروں سمیت طبی سامان کے 100 کنٹینر بھارت بھیجے جائیں گے۔ آکسیجن کے 3 کنٹینر بھارت کو روانہ کردئیے گئے ہیں۔ جو 6 جون تک بھارتی بندرگاہوں تک پہنچ جائیں گے۔ ایک کنٹینر 60 ٹن آکسیجن پر مشتمل ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آنے والے ہفتوں کے دوران سعودی عرب سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت بھارت کو 100 کنٹینر طبی سامان اور وبا سے لڑنے کے لیے ضروری اشیا بھیجی جائیںگی۔ اس امدادی مشن کا مقصد دوست ممالک کو وبا سے لڑنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ادھرافغانستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام تعلیمی مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 65 ہزار نئے کیسز، 3 ہزار 460 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3548616 ہوگئیں، کیسز 17 کروڑ 6 لاکھ29ہزار سے تجاوز کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں:  اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو اس کا خاتمہ ہو جائے گا: امریکی صدر

امریکہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 609421ہو گئیں، کیسز 3 کروڑ 40 لاکھ 35ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت میںکورونا سے ہلاکتیں325998 ہوگئیں، کیسز 2کروڑ 78 لاکھ94ہزار سے زائد ہو گئے ۔

برازیل میں461000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ64لاکھ71ہزار سے تک پہنچ گئی ۔

فرانس میں 109358افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اور کیسز 56 لاکھ57ہز ار572سے زائد ہو گئے ۔

ترکی میں 47271 جاں بحق ہوچکے جبکہ کیسز 52 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ گئے۔

روس میں اموات 120807ہوگئیں ،کیسز50لاکھ53ہزار سے زائد ہوگئے۔ برطانیہ میں اموات 127775ہوگئیں،کیسز44لاکھ80ہزار سے تجاوز کر گئے ۔
دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 26 لاکھ سے زائد اور 1کروڑ 44 لاکھ 81 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 977 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد افغان وزارت صحت نے پورے ملک میں تمام اسکولز، یونیورسٹیاں، اور دیگر تعلیمی مراکز آئندہ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انڈیا میں اپنے دفاتر بند کر دئیے