sultana Biryani

سلٹنڈ بریانی

EjazNews

اشیاءووزن:
چکن ایک کلو، دہی ایک کپ، پیاز آدھا کپ (سلائسز)، ٹماٹر ایک کپ (سلائسز)، چاول ایک کلو (ابلے ہوئے)، سرخ مرچ ایک کھانے کاچمچ، ادرکلہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، زیرہ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ، جائفل ایک چائے کا چمچ، سیاہ مرچ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ، گرم مصالحہ پاﺅڈر ایک چ ائے کاچمچ، کھوپراخشخاش بادام کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ، زرد رنگ چٹکی بھر، چکن کی یخنی ایک کپ، ہلد ی ایک چائے کا چچ، کشمش ایک کپ، بادام اور خشخاش کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ۔

ترکیب:
ایک پین میں تیل گرم کریں اس میں چکن، ادرک لہسن کاپیسٹ ڈال کر فرائی کریں جب چکن سنہری ہوجائے تو گرم مصالحہ پاﺅڈر، دہی ، ٹماٹر، سرخ مرچ، ہلدی نمک، جائفل پاﺅڈر شامل کر کے پکارتے رہیں چند منٹ بعد ثابت گرم مصالحہ، پیاز، بادام خشخاش کا پیسٹ، زیرہ شامل کریں اور پھر آخر میں یخنی، بادام، خشخاش کھوپرے کا پیسٹ ڈا ل کر پکاتے رہیں یہاں تک کہ چکن بالکل نرم ہو جائے۔ ایک الگ بڑے پین میں چاولوں کی تہہ لگائیں پھر چکن اور گریوی کی تہہ لگائیں اس طرح ایک اور تہہ لگا کر زردے کا رنگ دودھ میں گھول کر اوپر چھڑک دیں ۔کشمش، ہری مرچیں اور ہرادھنیا کو آخر میں اوپر ایک تہہ لگا دیں پین ڈھک کر دھیمی آنچ پر دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں گارنش کر کے سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  قیمہ بھرے پراٹھے