covid_vacine

حیرت انگیز طور پر دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین کی شرح والے ممالک میں اموات بھی زیادہ؟

EjazNews

دنیا میں سب سے زیادہ ویکسی نیشن کی شرح رکھنے والے کچھ ممالک کووڈ 19 کے تباہ کن اضافے اور سب سے زیادہ اموات کا سامنا کر ہے ہیںجو ایک تشویشناک رجحان ہے جس نے ماہرین اور عہدیداروں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے ۔

آیا کامیابی سے ٹیکہ لگانے کی مہم نے حکومتوں کو بہت جلد پابندیوں میں نرمی لانے اور عوام کو خطرہ نہ ہونے کی جھوٹی تسلی دی ہے؟۔ یا کچھ اور وجہ ہے ماہرین اس بارے میں تحقیقات بھی کر رہے ہیں ۔

یوروگئے ایک چھوٹا سا ملک ہے اور دنیا کی سب سے کامیاب ٹیکہ لگانے کی مہم میں سے ایک ہونے کے باوجود کئی ہفتوں سے دنیا میں سب سے زیادہ کووڈ 19 اموات کی شرح کو برداشت کر چکا ہے جو بحرین اور مالدیپ جیسے متعدد انتہائی حفاظتی ٹیکے لگانے والے ممالک میں ایک مشترکا صورتحال ہے۔

35 لاکھ افراد پر مشتمل چھوٹے سے ملک یوروگئے میں گزشتہ ہفتے کے دوران روزانہ اوسطاً 55 اموات ریکارڈ کی گئیں جو فی ایک لاکھ باشندوں میں سے تقریباً 1.6 اموات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجشیر میں لڑائی کے خطرات بڑھنے لگے

بحرین (فی ایک لاکھ میں 0.9 اموات) اور مالدیپ میں بھی اسی طرح کی سنگین پیمائشیں ہیں۔

امریکا (0.15) اور بھارت (0.29) جیسے ممالک کے مقابلے میں مئی کے ایک بڑے حصے میں اموات کی شرح کہیں زیادہ ہے۔

دوسرے ممالک جیسے چلی اور سیچیلز دنیا میں بدترین کووڈ انفیکشن کے اضافے والے ممالک میں شامل ہیں حالانکہ ہر ایک میں امریکا سے زیادہ ویکسی نیشن کی سطح موجود ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بہت جلد پابندیاں اٹھالینے نے عوام کو غالباً بے جا مطمئن کردیا ہے۔