covid_19

کورونا کیسز میں کمی :صوبے کے34اضلاع میں نجی و سرکاری کالجز کھولنے کا اعلان

EjazNews

محکمہ ہائیرایجوکیشن کے اعلان کے مطابق دو اضلاع کے سواصوبہ بھر میں کالجز 31مئی بروز پیر سے کھل جائیں گے ۔ جبکہ 5جون سے قبل اساتذہ اور دیگر عملے کی ویکسنیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ خانیوال اور رحیم یار خان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہونے کے باعث ان دو اضلاع میں کالجز نہیں کھولے جارہے۔

خانیوال اور رحیم یار خان کے اضلاع میں تاحکم ثانی کالجز بند رہیں گےبقیہ تمام اضلاع میں پیر 31 مئی سے کالجز کورونا ایس او پیز کے تحت کھل جائیں گے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کھولنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیانوٹیفکیشن کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی کالجز پر ہوگا۔

دوسری جانب راولپنڈی فیض آباد انٹرچینج کے نیچے طلباء نےاحتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں میٹرک اور بارویں جماعت کے طلباء شامل تھے۔ احتجاجی طلباء کا کہناتھا کہ کورونا وباء کی وجہ سے سارا سال تعلیمی ادارے بند رہےاور مختصر عرصے کی آن لائن کالاسز ہوئیں، اب حکومت نے پیپرز لینے کا اعلان کیا ہے جو کہ قابل قبول نہیں، آن لائن پڑھائی اور کلاسز کے بعد پیپر بھی آن لائن ہونے چاہیے، اساتذہ نے سکول کالجز میں پڑھا یا نہیں تو پیپر کیسے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلش ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست دے دی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات سے آنےو الےمسافروں کےصرف مجاز لیباریٹریز سے کرائے گئے ٹیسٹ قابل قبول ہوں گے، غیرمجاز لیبارٹریز کے ٹیسٹ والےمسافر کو بٹھانے پر ائیرلائن کو جرمانہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوگا، ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50 سال سے زائد عمر کے کسی بھی سیاح کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوٹل میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

30 سال یا اس سے زائد عمرکے سیاحوں کےلیے بھی ہوٹل میں قیام کےلیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
30 سال یا اس سے زائد عمرکے سیاحوں کےلیے ہوٹل میں قیام کےلیے سرٹیفکیٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ نے سخت جان لڑائی پھر میچ جیت پائے

این سی او سی نے کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں پارک، واٹرپارک، سوئمنگ پولز کھولنےکی اجازت دے دی ہے، پارکس میں مجموعی صلاحیت کے 50 فیصد تک لوگوں کو آنےکی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی مدد حاصل کر لی گئی۔

این سی او سی کے نمائندہ وفد نے پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا جہاں وفد نے ائیرپورٹ پر پہنچنے والی دو پروازوں کے مسافروں کے طبی معائنے کی خود نگرانی بھی کی جب کہ ائیرپورٹ پر تربیت یافتہ کتوں کے عملی طور سویب ٹیسٹ کی جانچ کے عمل کو دیکھا۔