Bushra Bibi

خاتون اول نےلاہور میں صوفی سینٹر اور لائبریری کا افتتاح کر دیا

EjazNews

پنجاب کے پہلے ابوالحسن شازلی صوفی ازم، سائنس وٹیکنالوجی ریسرچ سنٹر لاہو ر کی افتتاحی تقریب میں خاتون اول بشریٰ بی بی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ خاتون اول کو ای لائبریری کے افتتاح کے موقع پر نادر کتب کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ،جامعہ نعیمیہ و اوقاف ریسرچ سنٹر اور سپورٹس ڈویژن سنٹر کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر انہیں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے سووینئر پیش کیا۔

خاتون اول کو لاہور کالج فارویمن یو نیورسٹی کی وی سی نے یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دی اور جامع کے مختلف تحقیقی منصوبوں اور شعبہ جات کے بارے آگاہ کیا۔ بشری مرزا اور خاتون اول کے درمیان شیخ ابوالحسن شازلی کی شخصیت اور تعلیمات بارے گفتگو ہوئی۔

Bushra Bibi_1

بشریٰ مرزا نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسرچ سنٹر سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں مدد ملے گی،خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے یہ سنٹر سود مند ثابت ہوگا۔اس سے ہمیں تعلیم و روزگار ملنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے اسلاف کے ورثہ کو سمجھنے میں مدد ملے گی، خاتون اول کے تعلیم دوست اقدامات سے معاشرے میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  مسلم لیگ ن کے دو اہم رہنما ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

سیکرٹری سپورٹس پنجاب فواد ہاشم نےاپنے خطاب میں کہا کہ سوشل سائنسز کا معاشرے کے خدو خال کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے، ایسے سنٹرز کے قیام سے صوفی ازم کو سمجھنے مدد ملے گی۔

اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ندیم محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنٹرز مذہبی،سائنسی علوم کا جدید ترین تحقیقی مرکز ہوگا،نامور ملکی و غیر ملکی تعلیمی ،تحقیقی اور مذہبی ادارے اس سے منسلک ہونگے۔تحقیق کو تعلیم کا لازمی حصہ بنانے اور نوجوانوں میں تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ریسرچ سنٹرز کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سنٹر میں 3ہزار سے زائد فزیکل کتابیں اور 13کروڑ ای بکس کے علاوہ 15کروڑ ای تھیسز اور 78عالمی ای جنرلز کی سہولیات میسر ہیں۔ ای لائبریری کے مطالعہ کے شوقین طلبا و طالبات کو گھر بیٹھے ہزاروں کتب تک رسائی ہو گی۔