covid_19_vacines

پاکستان کو کوویکس کے ذریعے مجموعی طور پر ایک کروڑ 72 لاکھ خوراکیں ملیں گی

EjazNews

یونیسف پاکستان نے ٹوئٹر پر ویکسین کی آمد کا اعلان کیا اور ملک بھر میں کامیابی سے کورونا ویکسی نیشن مہم کے آغاز، ویکسی نیشن سینٹرز پر بہترین انتظامات اور 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو مہم میں شامل کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔

پاکستان کو کوویکس سہولت کے تحت ویکسین کی موصول ہونے والی یہ دوسری کھیپ ہے۔

ملک کو رواں ماہ کے اوائل میں ویکسین کی پہلی کھیپ ملی تھی جس میں ایسٹرازینیکا۔ آکسفورڈ ویکسین کی 12 لاکھ 38 ہزار 400 خوراکیں شامل تھیں۔

covax_1
ہ پاکستان کے دیگر ممالک سے ویکسین کی درآمد پر انحصار کو کم کرنے کے لیے ہر ماہ 30 لاکھ خوراکیں تیار کی جائیں گی

حکام کا اس وقت کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ویکسین کی مزید 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں حاصل ہوں گی۔

پاکستان کو کوویکس کے ذریعے مجموعی طور پر ایک کروڑ 72 لاکھ خوراکیں ملیں گی۔

اب تک پاکستان نے کورونا کی پانچ ویکسینز کی منظوری دی ہے جن میں سائینوفارم، کین سینو، سینو ویک، اسپوتنک اور ایسٹرازینیکا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریک لبیک پر پابندی عائد:وزیر داخلہ ووزیر مذہبی امور

رواں ہفتے حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اسلام آباد کے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں چین کی سنگل ڈوز کین سینو ویکسین کی تیاری شروع کردی ہے۔

حکومت کے سرکاری اکاونٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے دیگر ممالک سے ویکسین کی درآمد پر انحصار کو کم کرنے کے لیے ہر ماہ 30 لاکھ خوراکیں تیار کی جائیں گی۔

این آئی ایچ کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست پر بتایا کہ کین سینو ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکیں پیک کردی گئی ہیں اور امید ہے کہ اسے لانچ کرنے کی تقریب رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی کھیپ کا ٹیسٹ ٹرائل مکمل ہوگیا ہے جس میں اسٹیبلیٹی ٹیسٹ، سیفٹی ٹیسٹ، اسٹیرلیٹی ٹیسٹ اور اسپائیک پروٹین ٹیسٹ شامل ہیں، مجموعی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار خوراکیں تیار کی گئی ہیں اور تقریب اجرا کی عارضی تاریخ 30 مئی مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان آذر بائیجان اور آرمینیا تنازع میں آذربائیجان کی حمایت کرتا ہے :ترجمان دفتر خارجہ

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے ناک کے ذریعے دی جانے والی کووڈ 19 ویکسین کے ٹرائل کے لیے پروٹوکول پر کام شروع کردیا ہے۔

توقع کی جارہی ہے 3 کمیٹیوں سے منظوری ملنے کے بعد کلینیکل ٹرائل 6 سے 8 ہفتوں میں شروع ہوگا۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے اور گزشتہ پانچ روز سے یومیہ 3 ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران وبا کے 2 ہزار 455 نئے کیسز سامنے آئے جن کی شرح 4.4 فیصد رہی۔

پاکستان میں کورونا سے اموات بھی گزشتہ آٹھ روز سے 100 سے کم رپورٹ ہو رہی ہیں۔