jia_ali2

جیا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی

EjazNews

متعدد سوشل میڈیا پیجز اور شوبز ویب سائٹس کی خبروں کے مطابق جیا علی نے 27 مئی کو پاکستانی نژاد ہانگ کانگ کے صنعت کار، پروفیشنل کرکٹ کوچ اور وفاقی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یورپ کے عہدیدار عمران ادریس سے شادی کی۔

جیا علی کے نکاح کی تقریب صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی تاریخی ’بادشاہی مسجد‘ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں کے قریبی رشتہ داروں، انتہائی خاص دوستوں اور پیشہ ور فوٹو و ویڈیوگرافرز نے شرکت کی۔

نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی تھی جب کہ کورونا ایس او پیز کے تحت کم سے کم مہمانوں کو دعوت دی گئی تھی۔

اداکارہ کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز سمیت ویب سائٹس نے بھی ان کی شادی کی خبریں شائع کیں۔جیا علی کے نکاح کی تقریب سادہ تھی، جس میں انتہائی قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو بلایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کیلی پرسٹن بریسٹ کینسر کے مرض سے زندگی کی بازی ہار گئیں

اداکارہ کی شادی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد دی۔

jia_ali1
جیا علی کی اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر

نکاح کے موقع پر اداکارہ نے کچھ قریبی افراد سے بات کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ شادی کے کچھ عرصے بعد شوبز میں دوبارہ واپسی بھی کریں گی لیکن فی الحال وہ کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دور رہیں گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ ہانگ کانگ منتقل ہوجائیں گی اور فوری طور پر دونوں کی جانب سے عام مہمانوں کے لیے شادی کی تقریب بھی منعقد کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

جیا علی کی آخری فلم ’سایہ خدائے ذوالجلال‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جب کہ وہ آخری مرتبہ 2020 میں ریلیز ہونے والے ڈرامے ’میرا من رکھنا‘ میں ثانیہ سعید سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں تھی۔

جیا علی نے نصف درجن سے زائد فلموں سمیت 2 درجن کے قریب ڈراموں میں بھی اداکاری کی جب کہ انہوں نے فیشن ماڈلنگ میں بھی خوب نام کمایا۔

یہ بھی پڑھیں:  پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا حکم دے دیا