rols royce 400 milion car

رولس رائس کی سب سے مہنگی کار

EjazNews

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق 20 ملین ڈالر قیمت والی بوٹ ٹیل کار کو امریکہ کے ایک دولت مند اور جوڑے نے خصوصی فرمائش پر تیار کروایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی کے ناقابل یقین عقبی حصے میں ایک ڈنر سیٹ لگا ہوا ہے، جس میں کرسیاں لگی ہیں اور یہاں تک کہ دھوپ اور بارش سے بچانے کے ایک رولر چھتری بھی لگی ہے جس کے نیچے بیٹھ کر کھانا بھی کھایا جاسکتا ہے۔

رولس رائس کا کہنا ہے کہ اس منفرد کار کے ڈیزائن اور تیاری میں چار سال لگ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 20 ملین ڈالر کی قیمت والی اس گاڑی کے بدلے رولز رائس ہی کی پرچم بردار 40 فینٹم لیموزین کاریں خریدی جاسکتی ہیں جن کی انفرادی قیمت تقریباً 32 کروڑ سے زائد ہے۔

یہ کار رولز رائس کی پچھلی دو سب سے مہنگی نئی کاروں سویپ ٹیل (جس کی قیمت 20 ارب روپے ہے) اور ہائیپر کا بوگاٹی (جس کی قیمت 22 ارب روپے ہے) سے بھی دگنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  انسان چاند پر آکسیجن ڈھونڈنے کی کوششیں کر رہا ہے

اس نئی کار کی زمین سے انچائی بھی نمایاں طور پچھلی کاروں کی نسبت کافی زیادہ ہے۔ اس کار کا انجن اور دیگرسامان موجودہ فینٹم لیموزین کار کے ڈیزائن کی طرح ہیں تاہم گاڑی کے اوپر کی ہر چیزیں، ہاتھ سے تیار کردہ سب سے بڑے پینلز، ڈیش بوٹ کی گھڑی سمیت دیگر سامان کو مکمل طور پر نیا ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رولز رائس کی نئی گاڑی کا ڈیزائن بالکل نیا ہے اور یہ کمپنی کی تاریخ کی سب سے کامیاب ترین کار ہو گی۔