roasted zucchini pasta

روسٹیڈ زوچینی پاستا

EjazNews

اشیاءووزن:
گھیا توری آدھا کلو (کیوبز میں کٹی ہوئی)، بیک پارلر پاستا ایک پیکٹ، آلو آدھا کپ (کیوبز میں کٹے ہوئے)، چنے (ابلے ہوئے ) آدھا کپ، اولیو آئل ایک کپ کا تیسرا حصہ، مونگ پھلی ایک کپ کا تیسرا حصہ، ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (چوپڈ)، پنیر ایک کپ (کدوکش)، لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ، لہسن کے جوئے ایک عدد (چوپڈ)، سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب:
اوون گرم کریں بیکنگ ڈش میو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر اوون میں 25 منٹ تک بغیر ڈھکے رکھیں یہاں تک کہ گھیا توری براﺅن ہو جائے۔ ایک بڑے ساس پین میں پانی ابالیں اس میں پاستا ڈال دیں جب پاستا بھی ابل جائے تو پانی سے نکال کر الگ ڈش میں رکھیں اس میں بیک توری چنے ڈال دیں اب اس میں مونگ پھلی دھنیا اور پنیر بھی ملا دیں ایک کپ میں لیموں کا رس، لہسن سرکہ اور آولیو آئل ملائیں اور پاستاد میں شامل کر دیں گارنش کر کے سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  پستا ستو