allah_ka_doast

اللہ کادوست

EjazNews

نبی کریم ﷺ اپنے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کےساتھ تشریف فرما تھے۔ تمام صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اپنے آقا ﷺ کے ارشادات کو سن رہے تھے کہ ایک نہایت غریب آدمی آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی” میں بہت غریب آدمی ہوں۔ میری مدد فرمائیں یا مجھے کوئی ایسی ترکیب بتائیں جس سے میری تنگ دستی دور ہ جائے۔“

نبی کریم ﷺ نے آنے والے شخص کی طرف دیکھا اور فرمایا ”تمہارے پاس کیا کچھ ہے؟“ اس آدمی نے عرض کی”میں نہایت غریب آدمی ہوں۔ میرے پاس صرف ایک پرانی دری اور ایک لکڑی کا پیالہ ہے۔“

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ”تم جاﺅ اور وہ دونوں چیزیں لے آﺅ۔“ غریب شخص فوراً اپنے گھر کی طرف پلٹا اور جا کر دری اور لکڑی کا پیالہ لے آیا پھر وہ دونوں چیزیں آپ ﷺ کی خدمت میں پیش کر دیں۔ نبی کریم ﷺ نے اسی وقت وہ دونوں چیزیں بیچنے کا اعلان کر دیا اور وہ دونوں چیزیں آٹھ درہم میں بیچ دیں ۔ پھر آپﷺ نے رقم اس غریب آدمی کو تھماتے ہوئے فرمایا ”ان پیسوں میں سے چار درہم کی کلہاڑی لے آﺅ اور باقی چار درہم سے اپنے گھر میں کھانے کا سامان لے جاﺅ۔“

یہ بھی پڑھیں:  رس بھرے انگور

وہ غریب آدمی گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آیا اور کہا ”میں نے گھر میں انا ج دے دیا ہے اور یہ کلہاڑی بھی لے کر آیا ہوں۔ نبی کریم ﷺ نے کلہاڑی پکڑی اور اپنے مبارک ہاتھوں سے اس میں لکڑی کا دستہ لگا دیا اور فرمایا ”یہ کلہاڑی اور جنگل میں جا کر لکڑیاں کاٹ لیا کرنا جن کو بیچ کر اپنے گھر کے لیے اناج اور ضروری سامان خرید لیا کرنا تاکہ تمہارے گھر کا خرچ چلتا رہے۔“

وہ آدمی آپﷺ کی نصیحت سن کر چلا گیا اور پندرہ دن بعد دوبارہ حاضر ہوا۔ اس کا چہرہ خوشی سے کھلا ہوا تھا اور بہت خوش ہوئے۔ اس آدمی نے عرض کی ”میں نے آپﷺ کے فرمان کے مطابق جنگل سے لکڑیاںکاٹ کر بیچی ہیں جس سے میرے گھر کا خرچ بہت اچھا ہوگیا ہے اور میری مالی حالت بہت اچھی ہوگئی ہے۔ میں اپنے اور گھر کے تمام اخراجات کر کے بھی معقول بچٹ کر رہا ہوں اور اس وقت میرے پاس چالیس درہم کے قریب موجود ہیں۔ میں آپﷺ سے مالی مدد کے لیے آیا تھا جو زیادہ سے زیادہ دوتین دن میرے کام آتی مگر آپں نے میرے لیے زندگی بھر کا سامان دے دیا ہے جس کی وجہ سے میری تنگ دستی دور ہو گئی ہے۔ اس سے میری دنیا اور آخرت دونوں سنور گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  علی تاجر کی شامت

نبی کریم ﷺ نے اس کی بات سنی تو بہت خوش ہوئے۔ آپﷺ نے فرمایا ہاتھ سے روزی کمانے والا اللہ کادوست ہوتا ہے۔ اور آپﷺ نے اس کے لیے دعا فرمائی۔ وہ شخص واپس چلا گیا اور بہت خوشحال ہوگیا۔

اچھے بچو!محنت مزدوری سے کمانا برکت کا باعث ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : بچے