PSL_6

مشہور شخصیات کو کرکٹرز کتنا جانتے ہیں

EjazNews

پی ایس ایل کے کرکٹرز کی ویڈیوسوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں، جس میں کھلاڑیوں کو کسی ایک شخصیت کی تصویر دکھا کر ان سے معلوم کیا گیا تھا کہ وہ انہیں جانتے ہیں یا نہیں اور اگر جانتے ہیں تو وہ اس شخصیت کا نام بتائیں۔

ویڈیوز میں پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا حصہ بننے والے کرکٹرز کو دکھایا گیا ہے، جن میں بعض نئے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

ویڈیو زمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ زیادہ تر کرکٹرز تقریباً وائرل اور مشہور ہونے والی تمام شخصیات کو جانتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض کرکٹرز کو وائرل ہونے والی شخصیات کے نام تک معلوم نہیں۔

کرکٹرز کی جانب سے تصویر دکھائے جانے کے بعد پوچھے گئے سوالات پر دئیے گئے جواب میں انہیں بعض خواتین کو پہچانتے وقت پریشانی کا شکار بھی دیکھا گیا۔

پہلی ویڈیو میں کرکٹرز کو پی ایس ایل 6 کا گانا گانے والی گلوکارہ نصیبو لال کی تصویر بھی دکھائی گئی اور تمام کھلاڑیوں نے نہ صرف انہیں پہچانا بلکہ ان کا نام بھی بتایا اور ساتھ ہی ان کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:  موجودہ ٹیم مینجمنٹ مجھے ذہنی اذیت کا نشانہ بنا رہی ہے :محمد عامر

حیران کن طور پر نوجوان کرکٹرز نے ملکہ ترنم نورجہاںکو بھی نہیں پہچانا لیکن سینئر کھلاڑیوں نے نہ صرف میڈم نورجہان کو پہچانا بلکہ ان کی تعریف بھی کی۔

پی ایس ایل کی جانب سے جاری کی گئی پہلی ویڈیو میں کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا اسٹار پاوری گرل دنانیر مبین کی تصویر دکھائی گئی، جنہیں زیادہ تر کرکٹرز نے پہچانا مگرتمام لوگ ان کا نام نہیں جانتے تھے۔

پاوری گرل کی تصویر پر زیادہ تر کرکٹر نے کہا کہ مذکورہ لڑکی ہم ہیں، ہماری کار ہے اور ہماری پاوری ہو رہی ہے،ویڈیو والی لڑکی ہیں۔

اسی طرح پی ایس ایل کی جانب سے کھلاڑیوں کی دوسری ویڈیو 21 مئی کو جاری کی گئی، جس میں کرکٹرز کو ہانیہ عامر، جنت مرزا اور احد رضا میر کی تصاویر سمیت دیگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شخصیات کی تصاویر دکھائی گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شخصیات کی تصاویر کو دیکھتے ہی کرکٹرز نے کہا کہ وہ انہیں سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں مگر ان کے نام انہیں نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخر میچ جیت ہی لیا، ملتان سلطان کو شکست

دوسری ویڈیو میں بعض کرکٹرز نے جنت مرزا کی تصویر دیکھتے ہی کہا کہ وہ انہیں ٹک ٹاک پر دیکھ چکے ہیں مگر ان کا نام انہیں یاد نہیں لیکن کچھ کھلاڑیوں نے نہ صرف ان کا نام بتایا بلکہ انہیں سوشل میڈیا اسٹار بھی قرار دیا۔

اسی طرح دوسری ویڈیو میں تقریباً تمام کھلاڑیوں نے نہ صرف ہانیہ عامر کو پہچانا بلکہ ان کی تعریف بھی کی جب کہ سابق کپتان سرفراز احمد نے تو بتایا کہ ہانیہ نے عشقیہ میں بہترین اداکاری بھی کی۔

ہانیہ عامر کو نہ صرف سینئر بلکہ جونیئر کھلاڑیوں نے بھی پہچانا اور کہا کہ وہ پی ایس ایل کی ٹیم کی ایمبیسڈر بھی ہیں۔

اسی طرح تقریبا تمام کھلاڑیوں نے احد رضا میر کو بھی پہچانا اور کہا کہ انہوں نے عہد وفا ڈرامے میں فوجی کا کردار اچھے طریقے سے ادا کیا۔

بعض کرکٹر نے کہا کہ اگرچہ وہ جانتے ہیں کہ احد رضا میر اداکار ہیں مگر وہ ان کا نام نہیں جانتے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ملتوی

کھلاڑیوں کی جانب سے اداکاراؤں، گلوکاراؤں اور دیگر شخصیات کو پہچانتے وقت طرح طرح کے تبصرے کیے جانے پر شائقین نے بھی کمنٹس میں ان کی تعریف کی اور ان کی ویڈیوز کو اچھی تفریح قرار دیا۔