chand_grahan

چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق کب ہوگا؟

EjazNews

چاند گرہن کو لے کر بہت سے سوالات لوگوں کے ذہن میں ہیں لیکن یہ چاند گرہن جب لگے گا تو پاکستان میں رات کی بجائے دن ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بجکر 48 منٹ پر ہو گا اور مکمل چاند کو گرہن 4 بجکر 11 منٹ پر لگے گا۔

چاند گرہن کا اختتام شام 6 بجکر 5 منٹ پر ہو گا جبکہ چاند گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے ہے جو پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی نہیں دے گا۔

چاند گرہن آسٹریلیا، چلی، انڈونیشیا، امریکہ، کوریا اور جاپان کے علاقوں میں نظرآئے گا۔

پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں چاند گرہن نظر نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم ہار تو تب تسلیم کریں گے جب ہمیں صحیح معنوں میں ہرایا تو جائے:مریم نواز