Farogh Naseem

ریکوڈیک کیس میں وزیر اعظم نے ذاتی دلچسپی لی:وزیر قانون

EjazNews

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈیک کیس کی جیت پر خوشی ہے کیونکہ جب اقتدار میں آئے تو مسائل کا انبار تھا لیکن ریکوڈیک کیس میں وزیر اعظم نے ذاتی دلچسپی لی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر سطح پر پاکستان کا دفاع کریں گے اور آخری دم تک پاکستان کے لیے کھڑے رہیں گے۔ وزارت قانون جو کام کرتی رہی وہ ایک دن میں نہیں ہوا۔

وزیر قانون نے کہا کہ ریکوڈک کے معاملے پر میری سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی اور ریکوڈک کے معاملے میں اٹارنی جنرل منصور خان بھی ہمارے ساتھ تھے جبکہ ائیر مارشل ارشد ملک نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیتھیان کمپنی کو بھی بتایا گیا تھا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے اور حکومت میں کوئی پیسہ کھائے گا نہ کھانے دے گا تاہم ابھی بھی ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیب نے مولانا فضل الرحمن کو بھی طلب کر لیا

فروغ نسیم نے کہا کہ ریکوڈک کے معاملے میں کرپشن ہوئی اور ریکوڈک سے متعلق ہمارا مؤقف ہے کہ اسے سرمایہ کاری نہیں کہا جا سکتا۔ ریکوڈک کے معاملے پر نظر ثانی اپیل زیر التوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکے رینٹل پاور بھی ایسا ہی کیس تھا جس میں پاکستان کو کامیابی ملی۔ ریکوڈک کے معاملے میں بلوچستان کی حکومت ہمارا ساتھ دے رہی ہے۔ عمران خان سے کہا تھا کہ اس دفعہ ایک پائی کی کرپشن نہیں ہو گی۔