Mercury mixed oil ship

انٹرپول کے خبردار کرنے کے باوجود خطرناک بحری جہاز پاکستان کیسے پہنچا؟

EjazNews

انٹر پول کے خبردار کرنے کے باوجودانتہائی خطرناک مرکری ملے تیل سے بھرا بحری جہاز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پہنچ گیا ۔

جہاز پر 1500ٹن تیل موجودہے جبکہ ناکارہ جہاز ٹوٹنے کیلئے30اپریل کو گڈانی آیا، بنگلادیش اور بھارت نےمنع کردیاتھا جبکہ،انٹر پول نے 22اپریل کو پاکستان انٹرپول اور ایف آئی اے سے ناکارہ بحری جہاز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکنے کا کہا تھا۔

بعد ازاں تحفظ محکمہ ماحولیات بلوچستان پلاٹ سیل کردیا،

قبل ازیں ممبئی میں جہاز ’’اوراڈینٹ‘‘کا نام’’چیرش ‘‘رکھ دیا گیا تھا،جہا ز 21اپریل کو ممبئی سے کراچی پہنچا تھا،حکام کی ملی بھگت سے 30اپریل کو گڈانی پہنچا،محکمہ تحفظ ماحولیا ت بلوچستان نے جانچ پٹرتال کے بغیر ہی ناکارہ بحری جہاز کوتوڑنے کی اجازت دے دی تھی،بحری جہاز ٹوٹنے کے لئے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر60پرموجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا ویکسین کیلئے پاکستان نے کتنی رقم مختص کی ہے؟