Strawberry Banana Drink Coat

اسٹرابیری موز پینا کوٹ

EjazNews

پینا کوٹ بنانے کے اجزاء اور ترکیب:
دہی ایک پاؤ،فریش کریم ایک کپ،چینی تین چوتھائی کپ،جیلٹین چار چمچ گرم پانی میں گھول لیں ایک کھانے کا چمچ اور ونیلا ایسینس ایک کھانے کا چمچ۔ایک باؤل میں تمام اجزاء مِکس کرکے گلاسوں میں ڈال کر ٹھنڈا ہونےکے لیے رکھ دیں۔

اسٹرابیری مُوز کے اجزاء اور ترکیب:
فریش کریم دو کپ،چینی آدھا کپ،اسٹرابیری ایک کپ، جیلٹین ایک کھانے کاچمچ، اسٹرابیری جیلی ایک پیکٹ پکا کے جمنے کے لیے رکھ دیں، اسٹرابیری پیوری ایک کپ اورچینی ایک چوتھائی کپ۔پہلے بلینڈر میں اسٹرابیری ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ پھر باؤل میں کریم، چینی اور جیلٹین ڈال کر اچھی طرح پھینٹ کے اس میںاسٹرابیری پیوری مِکس کریں۔ اس کے بعد یہ آمیزہ پینا کوٹ والے گلاسوں میں ڈال کر اسٹرابیری جیلی کے چوکور ٹکڑے سجا کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بیسن میں تلی ہوئی مچھلی