covid_19-World

دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال

EjazNews

دنیا بھر کورونا وائرس کے ساڑھے 5 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

ادھر بھارت میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں، اتوار کے روز مزید 4ہزار 452افراد کورونا وباء کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہوگئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 3لاکھ سے بڑھ کر303751ہوگئیں۔

امریکہ اور برازیل کے بعد کورونا ہلاکتوں کے اعتبار سے بھارت تیسرا سب سے زیادہ اموات والا ملک بن گیا۔ بھارت بھر 2لاکھ 22ہزار 704نئے کورونا مریض سامنے آگئے ہیں۔جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 70 لاکھ 58 ہزار 99 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 34 لاکھ 68 ہزار 924 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 55 لاکھ 93 ہزار 475 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 97 ہزار 406 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 کروڑ 79 لاکھ 95 ہزار 700 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 3 ہزار 876 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 38 لاکھ 82 ہزار 333 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیپال میں طوفانی ہواﺅں نے 30سے زائد افراد کی جان لے لی
covid_19_india
کورونا وائرس سے متاثرہ انڈیا اس وقت سب سے زیادہ بری صورتحال میں اس لیے ہے کہ وہاں صحت کا نظام

کورونا وائرس کے امریکا میں 58 لاکھ 7 ہزار 215 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 7 ہزار 56 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 74 لاکھ 71 ہزار 242 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 48 ہزار 291 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 60 لاکھ 47 ہزار 439 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 8 ہزار 526 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 55 لاکھ 93 ہزار 962 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 46 ہزار 71 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 51 لاکھ 78 ہزار 648 ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 18 ہزار 125 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 92 ہزار 554 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی ولی عہدنے قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک کروڑ تیس لاکھ ریال کی رقم عطیہ کر دی

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 716 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 60 ہزار 446 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 153 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 41 لاکھ 88 ہزار 190 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا وائرس 87 ہزار 960 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 36 لاکھ 53 ہزار 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 79 ہزار 620 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 36 لاکھ 36 ہزار 453 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 237 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 847 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 973 ہو چکی ہے جبکہ کْل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے لڑکیوں کی فروخت کرنے والا گروہ گرفتار